کراچی،کرک اگین رپورٹ
سٹیون سمتھ بابر اعظم کی وجہ سے بال نوچنے لگے،پاکستانی کپتان کی سنچری،امیدیں زندہ۔سٹیون سمتھ نے بابر اعظم کا کیچ ڈراپ کرکے اپنے ناخن اور بال کترلئے،ادھر پاکستانی کپتان نے آسٹریلین کو تھکامارا۔
بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے پیٹ کمنز کو وکٹ کھرچنے پر مجبور کردیا
بابر اعظم کی شاندار سنچری،عبداللہ شفیق کی سپورٹ۔پی ایس ایل 7 میں مکمل ناکام رہنے والے پاکستانی کپتان نے نازک ترین موقع پر سنچری جڑ ڈالی۔آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین ٹیسٹ میچ کی شکست سے بچانے کی امیدیں بھی روشن کرلی ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جب چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے506 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 82اوورز کھیل کر صرف 2 وکٹوں کے خسارے کے ساتھ رنز186بنالئے تھے۔پاکستانی کپتان نے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی اور فروری 2020 کے بعد پہلی سنچری بنائی ہے۔ان کے ساتھ عبد اللہ شفیق67 رنزپر کھیل رہے ہیں۔دونوں میں رنزکی شراکت بنی۔اننگ کے آغاز میں امام1 اور اظہر علی 6 کرسکے تھے۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگ 2 وکٹ پر 97 کے ساتھ ڈکلیئر کی۔506 رنزکا ہدف دیا تھا۔پہلی اننگ میں اس نے 556 رنز9 وکٹ پر بنائے تھے،پاکستانی ٹیم 148 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔