کرک اگین رپورٹ
فینز کی سپورٹ اور کام کی کوالٹی میں بقا نہیں ہے،محترم جناب رمیز راجہ صاحب۔ویسے بھی آپ کی پریس کانفرنس کے 24 گھنٹے بعد حکومتی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی اور ایک نجی چینل کےکرکٹ رائٹس معاملہ پر گھنٹوں پریس کانفرنس کی ہے،اس کے بعد حالات مزید خراب ہورہے ہیں ،آپ کی بقا صرف اور صرف ایک صورت میں ہے۔کرک اگین گزشتہ روز تفصیل سے لکھ چکا ہے،اس کے مطالہ کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل لنک اوپن کرنا ہوگا۔
عمران خان نے رمیز راجہ سے رابطہ منقطع کیوں کیا،اصل کہانی
پاکستان میں کام،کام اور کام تو شاید اب کھوتے کے لئے ہی مختص ہوگیا ہے،بدلہ میں کیا ملتا ہے،آپ کو بہتر علم ہے۔یہاں پیمانہ کام یا اچھا کام اور یا پھر سپورٹ نہیں ہے۔یہاں پیمانہ کچھ اور ہے۔سمجھ نہیں آرہی تو اپنے کپتان عمران خان کے حالات کا مطالعہ کرلیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی آج کی پریس کانفرس نے بہت کچھ واضح کردیا ہے کہ کیا ہونے جارہا ہے اور آگے کیا ہوگا،اس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا رد عمل بڑا ہی معنی خیز ہے،انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور اے آر وائی کے کرکٹ رائٹس معاہدے کو اطلاعات کی کمیٹی نے دیکھا تھا،اس میں ڈی جی آئی اس پی آر بھی موجود تھے،باقی آپ سمجھدار ہیں۔
اب ان حالات میں جب اسی دارے سمیت فیصلہ سازوں کا رخ بدل چکا ہے تو جیو سمیت کسی کو بھی کچھ دیا جاسکتا ہے،اس بار بھی کمیٹی میں وہی لوگ ہونگے لیکن ان کے احکامات شاید بدل گئے ہیں۔ان کی ترجیحات کچھ اور ہوگئی ہیں۔
رمیز راجہ کی بقا اسی مشن میں ہے جو آگے درپیش ہے،ویسے اس کے لئے انہیں پہلے بھی یقین دہانی کروائی جاچکی ہے۔آگے کا انحصار ان کے اپنے اوپر تو ہے ہی لیکن ساتھ میں ان پر بھی ہے جو اس وقت لائے گئے ہیں۔
کام تو جونی بیئرسٹو نے بھی بڑا اچھا کیا ہے ،لیڈز میں 162 رنزکی اننگ کھیل کر انگلینڈ کو مشکلات سے نکالا۔55 پر 6 کھلاڑی آئوٹ تھے اور اب ٹیم 360 کرگئی،یوں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ پر 31 رنزکی سبقت بھی حاصل ہوگئی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ اس میں ڈیبیو اننگ کھیلنے والے اووٹون کا بھی ہاتھ تھا،جنہوں نے بیئرسٹوکے ساتھ 7 ویں وکٹ پر241 رنزکی شراکت بنائی لیکن چونکہ وہ 97 پر آئوٹ ہوگئے۔سنچری نہ کرسکے،اس لئے بلے بلے اس وقت صرف جونی بیئرسٹو کی ہے۔سپورٹ اور کام کا فی نہیں،رمیز راجہ پر پہلا وار ہوگیا،لیڈز ٹیسٹ سے ہی سمجھ لیں۔