| | | | |

سی پی ایل،محمد عامر مسلسل کامیاب،عماد وسیم بھی چمک اٹھے

گراس آئس لیٹ،کرک اگین رپورٹ

کیریبین پریمیئر لیگ 2022 میں پاکستانی ٹیم سے ڈراپ پیسر محمد عامر کا طوطی بول رہا ہے،ہر میچ میں وہ اب اپنی فارم دکھارہے ہیں۔

گراس آئس لیٹ مین ان کے ساتھ ان کے ہم، وطن عماد وسیم نے بھی کلاس دکھائی۔دونوں کی جاندار پرفارمنس نے ان کی ٹیم  جمیکا تلاواز کو کم اسکور بنانے کے باوجود 34 رنزکی جیت دلوادی۔

جمیکا نے پہلے بیٹنگ کی۔7 وکٹ پر 153 اسکور کئے۔کپتان رومین پاول نے 67 رنزکی اننگ کھیلی۔آخر میں عماد وسیم نے صرف 12 بالز پر 21 اسکور بناڈالے۔

اوول ٹیسٹ ،ایک ہی دن 17 وکٹیں،3 کیا 2 دن میں فیصلہ ممکن

جواب میں  ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹیم پیس اور سپن اٹیک کا سامنا نہ کرسکی اور 20 اوورز میں 8 وکٹ پر119 رنزتک ہی پہنچ پائی۔کولن منرو جیسے اچھے پلیئر بھی صرف 29 رنز ہی بناپائے۔محمد عمار نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 اور عماد وسیم نے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔آل رائونڈ پرفارمنس پر عماد وسیم پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔

محمد عامر 4 میچز میں اب تک 9 وکٹ لے کر ٹاپ وکٹ ٹیکرز میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *