ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
ٰImage Source,Twitter
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان وطن واپسی کے لئے پرجوش ہیں،ملک سے گزشتہ ماہ وہ بھی ٹیم کے ہمراہ یو اے ای گئے تھے ۔اس کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔یہ دونوں ایونٹس و سیریز کے ئے اگرچہ چالیس سے 45 روز حد 50 روز صرف ہوئے لیکن چونکہ ورلڈ ٹی 20 کپ جیسا بڑا ایونٹ تھا لیکن دبائو بہت تھا،اسی لئے پاکستان واپسی بھی اسی جذبہ کے ساتھ ہے۔
بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شامل بڑے آل رائونڈر پہلے ٹیسٹ سے باہر،پاکستان کو ریلیف
ڈھاکا سے اپنے ملک روانگی سے قبل شاداب خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان واپسی کے لئے سب کچھ تیار ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش میں بہت اچھا وقت گزرا ہے۔ہر اس فراد یا ادارے کا شکریہ جس نے اچھی میزبانی کی۔اب میں اپنی فیملی اور والدین کو ملنے کے لئے بے چین ہوں۔ساتھ ہی شاداب خان نے تازہ ترین تصاویربھی شیئرز کیں۔
پاکستانی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش میں ٹی 20 سیریز کھیلی ہے اور اب اگلے ماہ اسے ہوم، گرائونڈ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلنی ہے۔شاداب خان سمیت محدود اوورز کرکٹ کھیلنے والے تمام پلیئرز کو جلد ہی بائیو سیکیور ببل جوائن کرنا ہوگا۔پی سی بی اس کا اعلان جلد ہی کرنے والا ہے۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شامل پلیئرز دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر براہ راست پاکستانی بائیو سیکیور ببل کو جوائن کریں گے۔