| | | | |

بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شامل بڑے آل رائونڈر پہلے ٹیسٹ سے باہر،پاکستان کو ریلیف

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

Image source AFP,File Photo

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے والے بنگلہ دیشی سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بڑا دھچکا،اہم پلیئر باہر۔اعلان دھرے کا دھرا رہ گیا۔پاکستان کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔دونوں ممالک کے مابین 2 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔

پاک بھارت باہمی سیریز،میزبان ملک سامنے آگیا،نیا دعویٰ کرڈالا

گرین کیپس سے ٹی 20 سیریزمیں شکست کے بعد بنگلہ دیشی سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے اچھی ٹیسٹ سائیڈ فائنل کی تھی،اس کے علان کو ابھی24 گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ اس میں سے ایک بڑا ستون گرگیا ہے۔شکیب الحسن پاکستان کے خلاف پہلے میچ سے باہرہوگئے ہیں۔

بورڈ نے کل پیر کو 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔اس میں شکیب الحسن بھی شامل تھے۔آج منگل کی شام چیف سلیکٹر نے تصدیق کردی ہے کہ  شکیب پاکستان کے خلاف چٹاگرام ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے،اس طرح سلیکٹرز کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

دنیا کے کوالٹی آل رائونڈر انجری کا شکار تھے،۔ورلڈ کپ  ٹی 20 کے سپر12 کے درمیان سے ہی وہ باہر ہوگئے تھے،تاحال اپنی انجری کو کور نہیں کرسکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ کو ان کے فٹ ہونے کا یقین تھا لیکن شکیب نے کھیلنے سے منع کیا ہے۔ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ان کی مکمل ریکوری کے بغیر انہیں کیسے اسکواڈ کا حصہ بنادیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *