| | | | | | |

پاک بھارت باہمی سیریز،میزبان ملک سامنے آگیا،نیا دعویٰ کرڈالا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز کے انعقاد کی کوششیں،میزبان ملک سامنے آگیا،اہم اشارہ اور بڑی پیشکش  بھی کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب امارات نے حالیہ عرصہ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی کی اور ورلڈ ٹی 20 کپ میں دونوں ممالک کی دلچسپی کے ساتھ پوری دنیا کی توجہ مرکوز ہوتے دیکھی ہے،اس پر اب روایتی حریفوں کی سالانہ باہمی سیریز کی کوششیں جاری ہیں۔

بابر اعظم بڑے کپتان کیسے بن سکتے،انضمام الحق نے آسان سا فارمولہ بتادیا

دبئی کرکٹ چیف عبد الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر اثر رسوخ موجود ہے،وہاں ان کے اچھے دوست بھی موجود ہیں،ساتھ میں پاکستان کرکٹ حکام سے دیرینہ تعلقات ہیں۔میں اتنے مضبوط تعلق کی بنا پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کی روایتی کرکٹ سیریز ہوسکتی ہے اور اس کے لئے عرب امارات سے بہتر کوئی وینیو نہیں ہوسکتا ہے۔

عبد الرحمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایک جنگ ہے،سپورٹس کی یہ جنگ اچھی جنگ ہے،اس جنگ کے ہونے اور مستقل ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔دبئی یا ہمارا کوئی بھی مقام سالانہ ایک یا سال کی 2 باہمی سیریز کرواسکتا ہے،اس کی سخت ضرورت بھی ہے اور کرکٹ کا بھی فائدہ ہوگا۔

دبئی کرکٹ چیف نے بتایا ہے کہ وہ اس حوالہ سے آئی سی سی سے بھی مدد لے سکتے ہیں،پاکستان اوربھارت کے سیاسی روابط کی بہتری کے لئے بھی پر عزم ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *