لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی سے شان مسعود کے ساتھ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی برہم ہوگئے ہیں،شان مسود کی تو سمجھ آتی ہے لیکن مکی آرتھر کا کیا تعلق ہے،اس کے لئے ظاہر ہے کہ شان مسعود کے ساتھ مکی آرتھر بھی کھلا اظہار نہیں کریں گے۔
پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے بدھ کو دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ ٹی 20 کے لئے پاکستان کے الگ الگ اسکواڈز جاری کئے ہیں،خیال تھا کہ شان مسعود کو ایک روزہ سائیڈ میں رکھاجائے گا،ایسا نہیں ہوا۔اظہر علی دورہ سری لنکا مکمل کرکے واپس انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے میچ بھی کھیلا لیکن شان مسعود کا وقت ضائع کرکے انہیں انگیج کیا گیا۔
شان مسعود اچھے بھلے کائونٹی کرکٹ کھیل رہے تھے،جہاں وہ فرسٹ کلاس میچز کے ساتھ ٹی 20 بلاسٹ کے بھی ٹاپ اسکوررز میں تھے ،انہیں سری لنکا اسکواڈز میں شامل کرکے لنکا پہنچادیا گیا،وہاں بھی ان کے ساتھ وہی سلوک ہوا جو پاکستان کی آسٹریلیا سیریز میں ہوا تھا۔اب انہیں نیدر لینڈ سیریز سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔
ایشیا کپ،نیدر لینڈ دورے کے لئے پاکستان کے 2 اسکواڈز کا اعلان
شان مسعود انگلش کائونٹی ڈربی شائر کے لئےکھیل رہے تھے۔سابق پاکستانی کوچ مکی آرتھر اس وقت کائونٹی کے ہیڈ کوچ ہیں۔وہی انہیں کائونٹی میں لے گئے تھے۔پاکستانی سلیکٹرز کے اس رویہ پر شان مسعود ناراض ہیں۔ مکی آرتھر بھی ناخوش ہیں۔
کرک اگین تحقیق کے مطابق پاکستانی سلیکٹرز شان مسعود کی سلیکشن چاہتے تھے لیکن کپتان بابر اعظم مخالفت پر رہے،وہ لیفٹ ہینڈ اوپنر کو مڈل آرڈر میں کھلانے کے قائل نہیں ہیں۔