کراچی،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود کے 190 پر ڈبل سنچری کا آکڑا٫اظہراورعابد علی ناکام۔
قائد اعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ کے میچ کے دوسرے روز ایک اور بات ہوگئی۔شان مسعود ایک روز قبل 10 رنز کی کمی سے ڈبل سنچری نہ کرسکے تھے ۔آج ان کے اوپر ایک اور ڈبل سنچری بن گئی۔کراچی میں ناردرن کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حریرہ نے ڈبل سنچری ایسی ٹھوکی ہے کہ تاحال ناٹ آئوٹ ہیں۔حریرہ 243پر کھیل رہے ہیں۔ان کی ٹیم ناردرن نے 2 وکٹ پر 449 اسکور کرلئے ۔سرمدبھٹی کی سنچری اور ان کے ساتھ 365 اسکور کی اوپننگ شراکت بڑی بات تھی۔اہم بات یہ بھی ہے کہ بائولنگ میں یاسر شاہ 14 اوورز میں 66 اسکور دے کر ناکام گئے۔ناردرن کو بلوچستان کے اسکور 305 پر 144 رنز کی سبقت ہے۔
ایک اور میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ پر 25 رنز کی لیڈ لے لی۔310 رنزکے جواب میں 6 وکٹ پر 335 اسکور ہوگئے ہیں۔ذیشان اشرف کے 108 رنز نمایاں تھے۔
قومی ٹیم میں شامل بڑے بیٹرز ناکام،شان مسعود نے میلہ لوٹ لیا،بڑی اننگ
تیسرے میچ میں گیند بازوں کا راج رہا۔کے پی کے کے 355 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب 110 کے قلیل اسکور پر گر گئی۔ٹیسٹ اوپنر عابد علی 4 اور اظہر علی 43 ہی کرسکے۔فہیم اشرف صفر پر گئے۔عمران خان اور ثمین گل نے 3٫3 آؤٹ کئے ۔کے پی کے نے دوسری اننگ میں بنا کسی نقصان کے 89 اسکور کرلئے۔اس نے پہلی اننگ میں 355 اسکور بنائے تھے۔