کراچی۔کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد ایک اور غلطی کرگئے۔ٹاس کی جیت اور پہلے فیلڈنگ کی پرانی ریت نے ان کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رواں لیگ کا سب سے بڑا مجموعہ 229 رنز کا سیٹ کردیا ہے۔شاہد آفریدی کے ساتھ جو۔ بری بنی کہ پہلے 3 اوورز میں 47 اور آخری اوور میں 20 رنز کی مار کھائی۔ان کے ساتھ کووڈٹیسٹ واپسی کے بعد نہایت برا سلوک ہوا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایلکس ہیلز تو نہیں چلے لیکن پال سٹرلنگ اور کولن منرو کے ساتھ اعظم خان نے بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔پال سٹرلنگ نے 28 بالز پر 58 اسکور بنائے۔ہیلز 22 اور شاداب 9 کرسکے ۔کولن منرو 39 بالز پر 71 اور اعظم خان35 بالز پر 65 کے ساتھ رنز کئے۔ٹیم نے 4وکٹ پر 229 رنز بنائے۔
شاہد آفریدی کو 4 اوورز میں 67 رنز کی مفت میں مار پڑی۔تاریخ کے مہنگے بائولر بنے ۔محمد نواز نے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔