| | | | | | | |

شاہد آفریدی نے اپنے داماد کی بیٹنگ پر کیا کہا،راشد خان بنگلہ دیش سے جڑے رہے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شاہد آفریدی نے اپنے داماد کی بیٹنگ پر کیا کہا،راشد خان بنگلہ دیش سے جڑے رہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاہین شاہ آفریدی کے سسر شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد کی بیٹنگ پر ایک ہی جملہ لکھا ہے لیکن کمال لکھا ۔پشاور زلمی کے خلاف میچ ٹائی ہونے میں شاہین شاہ کی شاندار بیٹنگ کا ہاتھ تھا۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ

شاہین آفریدی!یو بیوٹی

اس کے ساتھ ہی جس انداز میں شاہین شاہ نے چھکا لگاکر بانہیں پھیلا کر خوشی کا اظہار کیا،یہ شاہد آفریدی کی نقل تھی،اس پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

پی ایس ایل 7 ،شاہین پھر صرف آفریدی بن گئے،ہارا ہوا میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ٹائی

ادھر قلندرز کیمپ سے بنگلہ دیش پہنچنے والے افغان اسپنر راشد خان نے میچ ٹائی ہونے کے فوری بعد ٹویٹ کیا،انہوں نے نہایت محبت کے ساتھ شاہین لکھا ۔

راشد خان نے بنگلہ دیش میں ٹی وی پر لائیو میچ دیکھا اور بھرپور انجوائے کیا ہے۔

کئی موجودہ و سابق کرکٹرز نے شاہین کی بیٹنگ کی تعریف کی ہے۔

میچ ٹائی رہا تھا،سپر اوور میں قلندرز کے اوپنرز صرف 5 رنزکرسکے،شعیب ملک نے2 چوکے لگاکر میچ زلمی کو جتوادیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *