| | | | |

شاہد آفریدی نے عمران خان پر تنقید کرتے اپنی اصلیت کھول دی

کرک اگین رپورٹ

شاہد آفریدی نے عمران خان پر تنقید کرتے اپنی اصلیت کھول دی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی  نے گزشتہ سالوں کی چلتی روایات،افواہوں،تقریبات اور چہ مگویوں کی تصدیق کردی ہے۔آج انہوں نے وہ بیان جاری کیا ہے،اس سے ان کی گزشتہ سال کی ایک خاص ادارے کے تحت چلتی مہم اور اس پر چلنے والی خبروں کی خود ہی تصدیق کردی ہے۔

اپنے دور میں مبینہ طور پر ایک اوسط درجہ کے آل رائونڈر کے طور پر کرکٹ ٹیم پر 2 عشروں تک  رہنے،متعدد شکستوں کو نہ ٹال سکنے والےشاہد خان آفریدی نے آج  وہ کیا،جو بہتر تھا،نہ کرتے۔

سب سے پہلے آج کے چلتے بیان پر توجہ

جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔

اس کرکٹر نے یہ بات عمران خان کے بطور وزیر اعظم رخصت ہونے پر بڑے طنز کے ساتھ کی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف  کو مبارکباد دی،یہ مبارکباد دینا نہ دینا ایک الگ فعل ہے جو کسی طرح بھی قابل گرفت یا تنقید کے زمرے میں نہیں آتا۔

شاہد خان آفریدی گزشتہ سالوں میں ملک کے مقتدر حلقے کے ساتھ بڑی بڑی مہمات کا حصہ بنے نظر آئے تھے،اس وقت اس میڈیا گروپ سمیت جو آج ان کا یہ بیان کچھ زیادہ ہی اچھال رہا ہے،سب نے شک کا اظہار کیا تھا کہ کیا اگلے کرکٹر کو تیار کیا جارہا ہے۔اس وقت ایسے تبصروں میں یہی گروپ پیش پیش تھا۔

پاکستان میں رنگ اور نبض کیسے بدلی جاتی ہیں،ایسی ہی مثالیں بنتی ہیں،ابھی  تو اور بھی متعدد کریکٹر سامنے آسکتے ہیں،اس کا بھی انتظار ہوگا۔

شاہد خان آفریدی پر کل تک الزام تھا کہ انہیں تیار کیا جارہا ہے،یہاں تک کہ انہیں خود سامنے آکر تردید کرنی پڑی۔کرک اگین اس نیوز اور تبصرے کو محض یہاں صرف اس لئے شائع کررہا ہے کہ آپ پر جو الزام تھا،وہ الزام آج کے بیان اور موقف سے کہیں کنفرم ہوتا دکھائی دیتا ہے،ایک سابق کرکٹر کو تھوڑا خیال سے بیان جاری کرنا چاہئے تھا۔

دوسرا ان کا 3 روزہ سابقہ بیان آج کے اس موقف پر 360 ڈگری کا یوٹرن ہے،جب وہ بڑے جوش سے بول رہے تھے کہ حکومت کو 5 سال پورے ملنے چاہئیں،ساتھ میں وہ پاکستان کے عدل اور جوڈیشری نظام پر بہت کچھ بول گئے تھے،اس کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔

عمران خان اور سیاسی گرما گرم میچ،شاہد آفریدی میدان میں آگئے،تاریخی جملے

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *