لاہور،کرک اگین رپورٹ
شاہد آفریدی کا نئی لیگ کروانے کا اعلان،عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشاف۔شاہد خان آفریدی نے نئی لیگ کروانے کا اعلان کردیا ہے،اس میں غیر ملکی پلیئرز لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ساتھ میں کچھ اور بھی سخت باتیں کی ہیں۔ایم ایس ایل کے نام سے نئی لیگ ہونے جارہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوچز کے خلاف آواز بلند کردی ہے،کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچزکا کوئی تصور نہیں سمجھتا،اس لئے کہ کوچز کی ضرورت انڈر 19 اور انڈر 19 پلیئرز کی ضرورت ہوتی ہے۔بڑی کرکٹ میں صرف پرفارمنس کی ضرورت رہتی ہے۔
میڈیا بات چیت میں شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں پی سی بی نے پلیئرز کو محفوظ کیا تھا،اس کے بعد بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی ضرورت رہتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ کوئی بھی سسٹم ہو ،عمران خان والا ہو یا اب کوئی نیا،اسے وقت دینا چاہئے۔
اپنی نئی لیگ کے بارے میں بتایا کہ میں کوئی دعویٰ نہیں کررہا کہ کون آئے گا۔پھر بھی اے بی ڈی ویلیئرز وغیرہ کو بھی لانے کی کوشش کروں گا۔مشتاق احمد کے کنٹریکٹ استعمال کریں گے۔6 سے 7 کھلاڑی لے کر آئیں گے۔ان میں سابق اور موجودہ کھلاڑی بھی ہونگے۔
شاہد آفریدی نے عمران خان پر تنقید کرتے اپنی اصلیت کھول دی
ایک سوال کے جواب میں شاہد خان کہتے ہیں کہ پی سی بی کا تعلق حکومت کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔کرکٹ بورڈ کو اسلام آباد تک نہ کر جائیں۔میں نے عمران خان کو بھی مبارکباد دی تھی۔شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے،اس مبارکبادی میں میرا عمران خان کے لئے بھی احتجاج تھا لیکن میں کسی اور روز بات کروں گا۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں مشتاق اور انضمام ایم ایس ایل کھیلیں گے۔پی سی بی کو بھی آن بورڈ لیں گے،پاکستان کے پلیئرز کو بھی لیں گے۔اس لیگ سے کرکٹرز اور میڈیا کو مدد دیں گے۔یہ شارجہ طرز کی بینیفٹ لیگ ہوگی۔شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی رینکنگ میں ہی رہے تو بہتر ہے۔یہ بات انہوں نے مذاق میں کہی۔