کراچی، پی سی بی پریس ریلیز
File photo
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔شاہد آفریدی کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہونے کے سبب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہیں۔
حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو منیجڈ انیورینمنٹ کا حصہ ہیں، لہٰذا انہیں اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روز کی آئسولیشن کرنا ضروری نہیں ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نےجزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔