لاہور۔کرک اگین رپورٹ
شاہین آفریدی کے متعلق بابر اعظم،رضوان سمیت اہم افراد کے انکشافات۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں پی سی بی نے ایک خصوصی آڈیو جاری کی ہے ،اس میں ملکی کرکٹرز نے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے اور غیر ملکی بائولنگ کوچ شان ٹٹ نے بھی اپنے خیالات ظاہر کئے۔
آئی سی سی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان کا بڑا فائدہ،انگلینڈ27 سال بعد گرگیا
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شاہین سے مجھے ہمیشہ وہ ملا جو چاہا،جب بھی وکٹ کی ضرورت ہوئی،اس نے لے کر دی۔اسی طرح وہ ایگریسو بائولر ہے۔مجھے اس کے ہوتے ہوئے کوئی فکر نہیں ہوتی۔نوجوان پلیئرز ایسے ہی ہونے چاہئیں۔
نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے پاس کچھ خداداد صلاحتیں ہیں جو اللہ پاک کسی کو دیتا ہے،ایسے ہی بات ہے کہ جیسے کوئی امیر بنتا ہے تو کوئی غریب۔شاہین کے پاس آرٹ ہے۔بائولنگ کرنے،اٹیک کرنے اور اپنے پلان پر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
بائولنگ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ شاہین پاکستان کے لئے اہم ورثہ ہے۔مسلسل محنت کررہا ہے،آگے بڑھ رہا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ہم نے محسوس کیا کہ وہ تھک رہا ہے،بائولنگ کا بوجھ زیادہ تھا۔تیسرے میچ میں ایسا ہی ہوا لیکن پاکستان کے لئے ایک اچھے بائولر کااضافہ ہے۔