دبئی،لندن :کرک اگین رپورٹ
شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 کی ہوم سیریز سے باہر،کب واپسی کررہے ہیں،انہوں نے خود ہی بتادیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان فٹ پلیئرشاہین شاہ آفریدی کا ایشیا کپ کھیلنے والے قومی پیسرز سے رابطہ ہوا ہے۔شاہین شاہ انجری سے علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں۔وہ ایشیا کپ کے دوران ہی دبئی سے لندنروانہ ہوئے تھے۔
اب جب کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی ہے۔اس کے بعد قومی پیسرز نے شاہین سے رابطہ کرکے انہیں بھی خوشی میں شامل کیا ہے۔
پاکستان کے 2 اور کھلاڑیوں کا کائونٹی ڈیبیو،ساجدخان کے لئے ڈرائوناخواب
حارث رئوف نے شاہین سے پوچھا کہ آپ کیسے ہو،اس پر شاہین نے کہا ہے کہ میں ٹھیک ہوں،شاہین نے کہا کہ حارث میں نے تمہیں کل میچ میں بائولنگ کرتے دیکھا،اچھی بائولنگ کی۔اس پر شاہین نے کہا کہ بس گزارا ہی ہے۔سب ہنس پڑے۔
نسیم شاہ نے پوچھا کہ آپ کا ری ہیب کیسا جارہا ہے۔اس پر شاہین نے جواب دیا ہے کہ بہت اچھا جارہا ہے،آج ویٹ لفٹ کروں گا،انشا اللہ 2 ہفتوں بعد بائولنگ شروع کردوں گا۔نسیم نے کہا کہ خوب کھایا کرو،اس پر شاہین بولے کہ یار ناشتے میں کیا کھایا کروں۔
شاہین نے مزید کہا ہے کہ آپ لوگ میرے پاس نہیں ہو،لیکن پھر بھی میرے قریب ہو۔دل کے قریب ہونے چاہئیں۔شاہین نے رضوان کا پوچھا ،تو سب نے جواب دیا کہ وہ فٹ ہیں۔
وسیم اکرم اور بنگلہ دیشی کرکٹ فین میں دلچسپ مکالمہ
شاہین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ سیریز سے دستیاب ہونھے۔پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹی 20 کپ کھیلنا ہے،۔اس میں نیوزی لینڈ،پاکستان اور ابنگلہ دیش ہونگے۔اس طرح شاہین شاہ 20 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی 7 ٹی 20 میچزکی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
شاہین شاہ نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہا یشیا کپ پاتھ سے جانا نہیں چاہئے۔