| | | | | |

شاہین شاہ نے اپنے سسر شاہد آفریدی کا مشورہ ٹھکرادیا،سابق کپتان کا دلچسپ تبصرہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

شاہین شاہ نے اپنے سسر شاہد آفریدی کا مشورہ ٹھکرادیا،سابق کپتان کا دلچسپ تبصرہ۔پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز کے کپتان بننے والے شاہین شاہ آفریدی تو بہت خوش ہیں،ہر انٹرویو میں وہ اس حوالہ سے اپنے خیالات ظاہر کررہے ہیں لیکن ان کے حوالہ سے پاکستان کے سابق کپتان اور شاہین شاہ کے سسر شاہد خان آفریدی نے نیا انکشاف کردیا ہے۔

پی ایس ایل ٹرافی کی تلاش،لاہورقلندرزکا 8واں نیا کپتان،فیصلہ ہوگیا،نام بھی آگیا

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اس پر بتایا ہے کہ اب کافی تبدیلیاں ہوگئی ہین۔اب سینئرز و جونیئرز کی بات نہیں رہ گئی،ہر جگہ یہی حال ہے۔ٹنڈولکر بھی جونیئرز کی قیادت میں کھیلے ہیں۔لیڈر کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلے ۔شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بتاتا ہوں کہ میری شاہین سے بات ہوئی تھی اور میں نے اسے منع کیا تھا کہ ابھی ایک یا 2 سال رک جائو۔آپ کے لئے جلدی ہوگی۔ابھی کپتانی کی جانب مت جائو۔

شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی آخر آفریدی ہے،اس نے کہاں کس کی سننی تھی۔اپنی مرضی کرلی۔اب یہ اچھی بات ہے کہ ہر پلیئر اپنے فیصلے خود لے۔بااعتماد بنے۔اچھا ہے۔اگر اس نے یہ ذمہ داری لی ہے تو اسے پوری کرے گا۔

لاہور قلندرز نے چند روز قبل سہیل اختر کو ہٹاکر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا تھا،اس کا آفیشل اعلان 3 روز قبل کیا گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *