راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
شعیب اختر حسن علی کے بال سے ناخوش،غائب ہونے پر راضی،ٹیم کو پھر بھی سنادیں۔پاکستان نے اچھی ریکوری کی۔یہ بھی ٹھیک ہے کہ پہلے روز پاکستانی پیسرز ناکام رہے۔دوسرے روز کم بیک کیا،مجھے حسن علی کی بائولنگ دیکھ کر مزا آیا۔انہوں نے کمال کیا۔شکر ہے کہ اس نے اپنے بال کٹوادیئے،شاید وہ آگے آجاتے تھے،اب بال گم اور اسپیڈ زیادہ ہوگئی ہے۔
ایونٹ اور سیریز منسوخی کے بعد بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا فیصلہ بھی آگیا
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کہتے ہیں کہ 5 آئوٹ کرنا کسی فارمیٹ میں بڑی بات ہے۔ورلڈ کپ کے بعد ٹیم پر تنقید ہورہی تھی۔ہم نے پاکستان کا بڑا لحاظ کردیا،ٹیم آسٹریلیا سے اچھا نہیں کھیلی تھی۔بات یہ ہے کہ پاکستان کو یہی برینڈ اپنانا ہوگا۔گرنے سے گرتے ہی رہیں گے۔میں پھر حسن علی کی بات کروں گا کہ اس نے پنجا لگایا۔
سابق پاکستانی پیسر اختر کہتے ہیں کہ عابد علی اور شفیق نے اچھی بیٹنگ کی۔مجھے مزا آیا۔عابد کافی سیریز سے ناکام چل رہا تھا۔اچھا ہے کہ وہ 100 کرے۔پاکستان میچ جیتے۔سیریز جیتے۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ کووڈ کی وجہ سے جنوبی افریقا میں کرکٹ متاثر ہورہی ہے۔آنے والے وقتوں میں ممکن ہے کہ کئی سیریز متاثر ہوں۔اس کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔بارڈرز بند ہورہے ہیں۔کام رک رہا ہے۔باہر کے ممالک کے لوگ تنگ پڑے ہیں۔اللہ سب کی خیر کرے۔اس سارے معاملات میں پاکستان کے سارے ٹورز ہوتے ہیں یا نہیں۔یہ وقت بتائے گا۔آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ یہاں کھیلنے آئیں۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ میں بھی میڈیکل ویزے کے لئے آسٹریلیا کی کوشش کررہا ہوں۔امید ہے کہ جلد ہی ویزا مل جائے گا۔