| | | | | | | |

ایونٹ اور سیریز منسوخی کے بعد بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا فیصلہ بھی آگیا

نئی دہلی،ڈربن:کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

ہم نے یہاں 24 گھنٹے سے سے بھی زائد قبل خبر بریک کی تھی کہ کوروناکی نئی قسم کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے جارہا ہے،ساتھ ہی یہ لکھا تھا کہ متعدد ممالک کی سیریز بھی خطرے میں ہیں۔پھر آج چند گھنٹے قبل نیوز بریک کی تھی کہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کا ایک میچ ملتوی ہوگیا ہے،ایونٹ ختم ہونے جارہا ہے،پاکستان،زمبابوے میچ کی خبر کا حصہ بھی شائع کیا تھا۔اگلی بات یہ ہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو 118 رنز سے ہرادیا ہے۔ایونٹ ختم ہوگیا۔3 ٹیموں پاکستان،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کی ٹکٹ کٹوالی ہے،ورلڈ کپ مارچ 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہوگا۔

اس حوالہ سے اگلی تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ بھارت کا دورہ جنوبی افریقا بھی متاثر ہوگیا ہے۔التوا کی ابھی کوئی بات نہیں ہورہی ہے بلکہ بھارتی بورڈ نے پہلے سے جنوبی افریقا میں موجود اپنی اے ٹیم کو دورہ مکمل کرنے کا کہا ہے جس کے 2 سے 3 میچز باقی ہیں۔

ورلڈ کپ کوالیفائر،پہلا میچ آج ملتوی،پاکستانی مقابلہ جاری،چٹا گرام اور کان پور ٹیسٹ کی اپ ڈیٹ،وان مان گئے

اب حالت یہ ہے کہ ٹیم نے دسمبر کے وسط سے جنوری کے آخر تک جنوبی افریقا میں طویل سیریز کھیلنی ہیں۔اس حوالہ سے علم ہوا ہے کہ دونوں بورڈز کرکٹ سیریز کے انعقاد پر متفق ہیں۔بھارت کو اپنے ملک کی ایڈوائزری کا انتظار ہوگا،اگر اس میں سفری پابندیاں ہوئیں تو دوسرے کو بچانے کے لئے اسے مختصر یا ری شیڈول کر کے اسے ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔آسان لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ جنوبی افریقا میں موجود نیدر لینڈ ٹیم نے ایک روزہ سیریز ختم کردی۔آئی سی سی نے زمبابوے میں ورلڈ کپ ویمنز کوالیفائر ختم کردیا۔بھارت نےا ے ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اسی طرح وہ اپنی مردوں کی قومی ٹیم کو وہاں بھیجنے پر آمادہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *