| | | | | | | | |

ذکا اشرف کا بلنڈر یا سیاست،بابرا عظم کی بجائے فخرزمان کو کال،پرانی خبروں کی پھر سے تصدیق

لاہور،بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کمیٹی ذکا اشرف  نے ایک اور عجب کام کردیا ہے۔کپتان بابراعظم کی بجائے فخرزمان کو فون کردیا۔دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگ کھیلنے اور پاکستان کی جیت پر انہوں نے براہ راست فخرزمان سے بات کرڈالی ہے۔

کہیں بھی یہ واضح نہیں ہے کہ ذکا اشرف نے کپتان بابر اعظم کو کیوں فوں نہیں کیا۔ایسے موقع پر ہمیشہ کپتان کو فون کیا جاتاہے،اسے مبارکباد دی جاتی ہے،اس کو پیغام دیا جاتا ہے،پھر وہ اعلان کرتا ہے۔

یہاں پاکستان میں یہ ہیڈ لائنز ہیں کہ ذکا اشرف کا فخرزمان کو فون۔126 کی فاتحانہ اننگ کھیلنے پر مبارکباد۔10 لاکھ کیش کا اعلان وغیرہ۔

ایک بات واضح ہوئی ہے کہ اگر ذکا اشرف نے کپتان بابر اعظم کو کال نہیں کی،فون نہیں کیا تو راشد لطیف کے دعوے پھرسے درست ہوگئے ہیں اور اس کے بعد ذکا اشرف کی جانب سے وٹس ایپ میسج کی لیکنگ افسوسناک تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *