| | | | | |

شعیب ملک کا دن،تیز ففٹی،پاکستان 5 ویں فتح کی جانب گامزن

کرک اگین رپورٹ

شعیب ملک کا دن،تیز ففٹی،پاکستان 5 ویں فتح کی جانب گامزن.

شعیب ملک کی بھرپور ہٹنگ، پاکستان کا سکاٹ لینڈ کو190 رنز کا بڑا ہدف. آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کا اختتام ہے. گروپ 2 کے پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے آخری میچ میں چھکوں کی برسات ہوئی ہے. شعیب ملک اور بابر اعظم کی ففٹیز نے پاکستان کو آخری 5 اوورز میں بلندی پر پہنچادیا. گرین کیپس نے 4 وکٹ پر 189 اسکور بنائے.
بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا .محمد رضوان 15 اور فخر زمان صرف 8 کرسکے. پاکستانی کپتان نے 47 بالز پر 66 کی اننگ کهیلی. 3 چھکے ساتھ تھے. محمد حفیظ 19 بالز پر 31 کرگئے.
اصل اننگ شعیب ملک کی تھی. انہوں نے 18 بالز پر 54 رنز کی اننگ کهیلی. اس میں 6 چھکے بھی تھے. ملک آخری بال پر ففٹی مکمل کرکے ناٹ آئوٹ آئے. کرس گریوز نے 43 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *