| | | | |

پاکستان کے اگلے ٹی 20 اوپنرزکون،بابر اعظم نے واضح کردیا

کرک اگین رپورٹ

بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ ایک یادگار لمحہ تھا،پورا اسٹیڈیم ہمارے خلاف تھا۔ہم نے ایسے سیکھا کہ اپنے معاملات دوسرے پلیئرز کے ساتھ شیئر کئے تھے۔فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔کوہلی سے ذاتی باتیں ہواکرتی ہیں۔بھارت کا دورہ اچھا بھی تھا لیکن برا بھی تھا،افغانستان سے شکست پر بہت دکھ تھا،بیان سے باہر ہے۔کپتانی آنی جانی ہے۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شروع میں ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلی۔دن رات کھیلا لیکن اس کے بعد ہم نے ہارڈ بال کرکٹ شروع کی۔اگر شعیب اختر اور جوفرا آرچر بال کررہے ہوں تو میں شعیب اختر کا سامنا کرنا نہیں چاہوں گا،وہ اپنے عروج پر تیز بائولر تھے۔

بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے اوپننگ کیلئے میں صائم ایوب اور محمد رضوان کا ابتخاب کروں گا۔فخرزمان کا نہیں کروں گا۔بھارت سے بابر بابر کے نعرے لگے،میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن وہاں سے بھی نعرے لگے۔میرا ایک سرکل ہے،اس میں کسی کو گھسنے نہیں دیتا،دیگر کے معاملات میں میں نہیں گھستا،نسیم شاہ جسپریت بمرا سے بہتر گیند بازہیں۔ایک سوال کے جواب میں بابر کہتے ہیں کہ صبح اٹھ کر اپنے نام سے منسوب ایسی چیزیں دیکھتا ہوں کہ سرے سے اسکا وجود نہیں ہوتا لیکن کچھ نہیں کہتا کہ ان کی روزی روٹی لگی ہے،لگے رہیں۔نوجوان اپنا خیلا رکھیں،ماں باپ کی خدمت کریں،ہمارے لئے دعا کریں،پاکستان اور مجھے دعا میں یاد رکھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *