| | | | |

دورہ پاکستان سے انکار،انگلیند بورڈ نے معافی مانگ لی،پاکستان کے 2 دوروں کا اعلان

کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی کی باقاعدہ معافی مانگ لی ہے۔ای سی بی چیئرمین این واٹمور نے باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور متعلقہ حکام سے اپنے رویہ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی بی اپنی اس غلطی کا ازالہ کرے گا اور اگلے سال 2 بار پاکستان کا دورہ کرے گا۔

انگلینڈ بورڈ کی جانب سے یہ تبدیلی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی انگلینڈ کی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ محمود قریشی نے انگلینڈ کی وزیر خارجہ کو آف دی ریکارڈ بہت کچھ یاد دلایا ہے اور کہا ہے کہ اہم ترین موقع پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا ہے۔گزشتہ روز بظاہر انگلینڈ کی حکومت کا وہی جواب تھا کہ اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا،ای سی بی کا اپنا فیصلہ تھا۔

یہ بھی علم ہوا ہے کہ انگلینڈ کے وزیر اعظم بوعس جانسن ای سی بی کے اس فیصلے سے نہایت ناخوش تھے اور انہوں نے برملا کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت نے گزشتہ دنوں افغانستان سے ان کی فوجیں،سفارتکار نکلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،اس کے جواب میں پاکستان نے غلط کیا ۔

انگلینڈ بورڈ کے چیف پر بہت زیادہ دبائو تھا،اب تو اس کے اپنے ملک کے پلیئرز بھی بہت بول رہے تھے۔ایسے میں ای سی بی چیف کو معافی مانگنے کے علاوہ کوئی راستہ دکھائی نہ دیا۔

ای سی بی نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں اس کی ٹیم 2 بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔پہلے مرحلے میں 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہوگا۔انگلینڈ بورڈ نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔پی سی بی نے پہلے بھی شک کیا تھا کہ کیا گارنٹی ہے کہ ای سی بی اگلے برس پاکستان کو دورہ کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *