| | | | | | | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023 سیمی فائنل،پاکستان 2 راستوں سے سیمی فائنل اچک سکتا،کیسے

کولکتہ ،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ 2023 سیمی فائنل،پاکستان 2 راستوں سے سیمی فائنل اچک سکتا،کیسے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں یہ پیغام جاری کیا ہے کہ ہم بدستور ناٹ آئوٹ ہیں اور ہم ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔ٹی وی کمنٹیٹرزنے کہا ہےکہ یہ پاکستان ہے اور ہم اسے اب واپسی دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو تو ہرادیا لیکن اس کے ہرانے کے اگلے روز سے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کے فینز کیلئے کڑا امتحان ہوگا۔بدھ یکم نومبر کو ایک اور بڑا مقابلہ ہوگا۔یہ میچ ہے نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا۔کیویز سے ہی ہم کچھ توقع رکھتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ پاکستان آگے سیمی فائنل کیسے کھیل سکتا ہے۔

پہلا طریقہ سادہ سا ہے۔نیوزی لینڈ کل جنوبی افریقا،اگلے میچ میں پاکستان سے ہارے،آخری میچ  سری لنکا سے ہارے۔پاکستان نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کو بھی ہرادے تو کیویز 8 پوائنٹس کے ساتھ باہر ہونگے لیکن پاکستان صرف یہ سب کرکے ہی ٹکٹ نہیں لے سکے گا۔افغانستان بھی اس وقت 6 پوائنٹس رکھتا ہے۔3 میچز باقی ہیں،اس کا بھی چانس ہے۔سری لنکا کے 4 پوائنٹس ہیں۔3 میچز باقی ہیں لیکن وہ بھی دس کرسکتا ہے تو پاکستان کیلئے صرف ایک ٹیم کی فوکسنگ ممکن نہیں ہوگی۔

فرض کریں کہ کل جنوبی افریقا جیت جاتا ہے تو اس سے اگلے روز بھارت کی سری لنکا سے جیت ممکن ہے۔اس سے اگلے روز افغانستان نیدرلینڈز سے کھیلے گا،جیت سکتا ہے۔8 پوائنٹس لے سکتا ہے۔فغانستان کی جیت  بہتر نہیں ہوگی۔اس سے اگلے روز پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرادے۔انگلینڈ آسٹریلیا میچ میں ویسے تو آسٹریلیا جیت سکتا ہے لیکن ہارجائے۔بھارت جنوبی افریقا میچ ہے۔بھارت جیتے۔سری لنکا بنگلہ دیش میں سری لنکا کی جیت۔آسٹریلیا افغانستان میں آسٹریلیا کی جیت کا امکان ہے لیکن افغانستان اگر نیدر لینڈز کو ہراکر آسٹریلیا کو بھی ہرادے تو پاکستان کیلئے خطرات ہونگے۔

بنگلہ دیش آئوٹ،بابر اعظم کی بے عزتی کی جارہی، عمل ناپسندیدہ،مائیکل وان کا چارج

آسان فارمولہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ 3 میچز ہارجائے۔پاکستان باقی 2 میچزجیتے۔افغانستان 3 میں سے 2 ہارجائے اورپھر پاکستان کے چانسز ہونگے۔

اگر کل نیوزی لینڈ جیت گیا تو کیا ہوگا۔

نیوزی لینڈ جنوبی افریقا سے جیتا تو پاکستان کے چانسز اور محدود ہونگے۔دونوں کے 10 پوائنٹس ہونگے۔پھر جنوبی افریقا افغانستان اوربھارت سے بھی ہارے۔دس پوائنٹس رہیں گے۔افغانستان ایسے حالات میں نیدرلینڈز سے ہارے،آسٹریلیا بھی ہارے۔پھر پاکستان بھی دس پوائنٹس کے ساتھ ریس میں ہوگا۔

آسٹریلیا کیلئے خطرات

کل کے میچ سے اگر ہم ماوار ہوں تو آسٹریلیا پھر انگلینڈ سے ہارے۔بنگلہ دیش سے بھلے جیتے لیکن افغانستان سے ہارجائے تو اچھا ہے لیکن آسٹریلیا کیلئے رکنا مشکل ہوگا۔

پاکستان کا صرف نیوزی لینڈ سے ہی مقابلہ نہیں۔آسٹریلیا بھی ہدف بن سکتا اور افغانستان بھی۔پاکستان کے پاس سیمی فائنل اچکنے کے 2 راستے ہیں۔نیوزی لینڈ ہارے تو ہارتاجائے۔آسٹریلیا ہارے تو ہارتا جائے یاپھر یہ کہیں سر اٹھانے لگیں تو ان کو افغانستان کسی سائیڈ سے ایسی ضرب لگے کہ یہ پاکستان کے برابر رہیں یا نیچے لیکن افغانستان کو بھی باقی ممالک سے شکست ہو۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 ،افغانستان کیلئے سیمی فائنل کیسے ممکن،پاکستان،سری لنکا کیلئے ریاضی کا فارمولہ موجود

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *