| | | | |

کیویز نے پرواز پکڑلی،کوچ نے حیران کن دعویٰ کردیا،راولپنڈی میں میچز وٹریننگ کا شیڈول

لاہور 13 اپریل ،پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ

بلیک کیپس نے پرواز پکڑلی،کوچ نے حیران کن دعویٰ کردیا،راولپنڈی میں میچز وٹریننگ کا شیڈول۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔ یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اترنے کیلئے بے چین ہیں۔ہمارے کھلاڑی اگرچہ آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور کچھ زخمی ہیں لیکن جو ہیں وہ بے چین ہیں۔پاکستان کی ہوم کنڈیشن میں میزبان ٹیم کو فائدہ ہوگا،گزشتہ سال اچھے میچز ہوئے تھے لیکن ہمارے پاس بھی اچھے پلیئرز ہیں،موقع ہے کہ کچھ کریں،یہ باتیں انہوں نے نیوزی لیبڈ سے پاکستان روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر کی ہیں۔انہوں نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ وہ جیتنے کیلئے فلائی کررہے ہیں اور حیران کریں گے۔

پاکستان ٹیم شام سات بجے سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ اس سے پہلے ایک کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کا کوئی رکن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آرام کرے گی اور اس کی کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔

اپریل16 ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔ اس سے پہلے توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں میڈیا بات چیت کے لیے کسی کھلاڑی یا معاون عملے کے رکن کو دستیاب کرائیں گی۔

اپریل 17 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔ اس سے پہلے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل پری سیریز کے فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے جس کے بعد ان کی پری سیریز میڈیا کانفرنس ہونگی جو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں ہوں گی۔
اپریل18 ۔ دونوں ٹیمیں پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جس کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔ میچ کے بعد دونوں طرف کے اسٹار پرفارمرز میڈیا کانفرنس کریں گے۔

اپریل19 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ساڑھے سات بجے سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرنے والی ہیں۔ میڈیا کے اراکین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پریکٹس کے مقام پر پہنچنے سے پہلے ٹیم کے میڈیا مینیجرز سے ٹریننگ پروگرام کے بارے میں تصدیق کر لیں۔

بیس اور 21 اپریل۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے سے شروع ہونے والے میچز کھیلیں گی۔ ہر میچ کے بعد میڈیا کانفرنسیں ہوں گی۔

 اپریل22 ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا لاہور کا سفر۔
شیڈول میں کسی تبدیلی کی صورت میں میڈیا واٹس ایپ گروپس کے ذریعے اپ ڈیٹ فراہم کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *