| | |

پہلا ٹیسٹ،پروٹیز کیویز کے پنجوں میں جکڑے گئے،جنوبی افریقا 95 پر ڈھیر

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پہلا ٹیسٹ،پروٹیز کیویز کے پنجوں میں جکڑے گئے،جنوبی افریقا 95 پر ڈھیر۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد جنوبی افریقا کے خلاف پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرسکے گی؟90 سالہ اپنی اس ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار پروٹیز کو سیریز میں ہراسکے گی۔اس اہم سوال کا جواب اس نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کی پہلی اننگ کی حد تک تو دے دیا ہے کہ اس بار وہ کچھ ہوسکتا ہے جو پہلے کبھی کبھار ہوا یاکبھی بھی نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جیت کی خوشی منانے والے 3 طلبا 100 روز سے گرفتار،نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پروٹیز کو کیویز نے پہلی اننگ میں 95 پر شکار کرلیا۔ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ سود مند رہا،کپتان ڈین ایلجر تو 1 رنزبناکر چلتے بنے۔ٹیسٹ کرکٹ میں اکثر ایسا ہوجاتا ہے کہ آدھی ٹیم 50 یا 52 تک پولین لوٹ جائے،جیسا کہ کیویز نے پروٹیز کے ساتھ کردیا،نئی بال،نئی پچ،پہل روز،پہلا سیشن گزر گیا تھا۔پروٹیز چھٹی وکٹ کی شراکت میں سنبھل بھی گئے تھے جب کیل ویرینے اور زبیر حمزہ نے پارٹنرشپ قائم کی۔یہ سہارا بھی معمولی رہا۔85 کے مجموعہ پر وکٹ گرتے ہی پوری اننگ 95 پر تمام ہوگئی۔پروٹیز اننگ 50 ویں اوور تک ضرور گئی لیکن 100 کا ٹوٹل بھی نہیں کرسکی۔

کیل نے 18،زبیر نے 25 اور ایڈن مارکرم نے 25 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے  تباہ کن بائولنگ کی۔15 اوورز میں 7 میڈن تھے۔23رنزکے عوض 7 وکٹیں اڑادیں۔30 سالہ رائٹ ہینڈ فاسٹ بائولر کی یہ کیریئر بیسٹ بائولنگ بھی ہے۔اپنے ملک کی جانب سے چوتھی بہترین ٹیسٹ بائولنگ پرفارمنس ہے۔

نیوزی لینڈ نے جوابی اننگ میں آخری اطلاعات تک3 وکٹ پر 111 اسکور کرلئے تھے۔ول ینگ 8 اور کپتان لیتھم 16 پر آئوٹ ہوئے۔کونوے 36 کرنے میں کامیاب ہوگئے۔16 رنزکی لیڈ لینے والی ٹیم بظاہر میزبان ٹیم اچھی برتری کی جانب گامزن تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *