| | | |

پاکستان کی جیت کی خوشی منانے والے 3 طلبا 100 روز سے گرفتار،نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ایک اور سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔کرائسٹ چرچ میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ مقابل ہیں۔پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس میزبان نیوزی لینڈ نے جیتا ہے۔بلیک کیپس نے پروٹیز کو پہلے بیٹنگ کا کہا ہے،اس طرح کیوی بائولرز پہلے ایکشن میں ہونگے۔نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم اور جنوبی افریقا کی اڈین ایلجر کررہے ہیں۔مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ  1 پر کپتان ڈین ایلجر کی شکل میں گرچکی ہے۔

ہیلز کی جگہ نئی آمد،رضوان جیتنے کے بعد بھی ناراض،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت

ادھربھارت کے خلاف ورلڈ ٹی 20 کپ میچ میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والے 3 کشمیری طالب علموں کو جیل میں بند ہوئے 100 روز مکمل ہوگئے ہیں۔سری نگر کے قریب  بھارتی فورسز نے 3 کشمیری سٹوڈنٹ کو اس لئے گرفتار کیا تھا کہ انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح کا جشن منایا تھا۔

ان طلبا کی فیملیز اب میڈیا پر آگئی ہیں۔الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ ان میں سے ایک کی والدہ نے فیڈرل اور ریاستی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان بچوں کے خلاف کیس خارج کیا جائے،اس لئے کہ انہیں صرف پڑھائی اور کرکٹ سے دلچسپی ہے۔

بھارتی عدالت میں اول تو ان کے کیس کو کوئی وکیل نہیں پکڑرہا تھا،اب جاکر ایک وکیل نے حامی بھری ہے لیکن 8 بار کیس لگنے کے باوجود بھی عدالت نے رہائی کی اپیل کی سماعت نہیں کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *