| | | | | | | |

ہیلز کی جگہ نئی آمد،رضوان جیتنے کے بعد بھی ناراض،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ہیلز کی جگہ نئی آمد،رضوان جیتنے کے بعد بھی ناراض،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت۔پاکستان سپر لیگ 7 سےا چانک جانے والے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقامی کھلاڑی ناصر نواز کی خدمات حاصل  کرلی ہیں،ٹیم پہلے ہی فٹنس مسائل کا شکار ہے،کپتان شاداب خان اگلے میچز میں دستیاب نہیں ۔

پی ایس ایل 7،تمام ٹیموں کی خواہش بھی کراچی کنگز کو نہ جتواسکی،ملتان پھر فاتح

ادھر 8 ویں شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم خاصے مایوس تھے،میڈیا ٹاک میں وہ ڈھیلے نظر آئے،کہتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں ہم سے فتح کلک نہیں ہورہی ہے،آخر میں کہیں نہ کہیں ہارجاتے ہیں،ایک اوور ہمیں ناکام کروارہا ہے۔

کراچی کے خلاف 76 رنزبناکر مین آف دی میچ ایوارڈ لینے والے ملتان سلطانز کے فاتح کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کہ  انصاف کی بات یہ ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے،بس خوش قسمتی سے جیت گئے،بائولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی،ہم جیت تو گئے لیکن ہم نے غلطیاں کی ہیں۔قسمت بہتر رہی۔میں اور شان اچھا نہیں کھیلے،باقیوں نے میچ جتوادیا۔

ادھر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ جمعرات سے شروع ہورہا ہے،بدقسمتی سے ایک کھلاڑی کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

لیگ اسپنر زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شمولیت کے باعث کراچی کیمپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ اضافی کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ باؤلر عرفان اللہ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کیمپ میں رپورٹ نہیں کیا۔ ان کی جگہ قومی انڈر 19 فاسٹ باؤلر محمد ذیشان کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *