| | | | |

پی ایس ایل 7،تمام ٹیموں کی خواہش بھی کراچی کنگز کو نہ جتواسکی،ملتان پھر فاتح

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 7،تمام ٹیموں کی خواہش بھی کراچی کنگز کو نہ جتواسکی،ملتان پھر فاتح۔پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے ہراکر ٹاپ 2 میں جگہ بنالی،اب اس کا ایک اضافی میچ کنفرم ہوگیا۔دوسری جانب کراچی کنگز ایونٹ میں مسلسل 8 ویں شکست سے دوچار ہوگئی،وسیم اکرم کا غصہ،بولنا اور دھاڑنا بھی کام نہ آیا۔

سہیل تنویر اور بین کٹنگ کی میچ فیس پر بڑا کٹ،جرمانہ

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ تک کا فیصلہ کرلیا،مقدر سے لڑتے لڑتے اب انہوں نے  ایک قسم کا ٹوٹکا کیا،ٹیم پھر بھی بڑا اسکور نہ کرسکی۔بابر اعظم اس بار بھی ناکام رہے۔2 رنزبناکررومان رئیس کے ہاتھوں ایل بی  ہوگئے۔شرجیل خان نے36،جوئے کلارک نے 40 اور عماد وسیم نے 16 بالز پر 32 اسکور کرکے مجموعہ 6 وکٹ پر 174 کردیا۔

جواب میں سلطانز کو 100 رنزکی اوپننگ شراکت ملی،شان مسعود 45 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔آخری 24 بالز پر 52 رنز رسکی بھی تھے اور  وکٹ باقی ہوتے ہوئے آسان بھی۔130 کے مجموعہ پر محمد رضوان 56 بالز پر 76 اسکور کرکے نازک وقت پر ساتھ چھوڑ گئے۔انہوں نے8 چکوکے مارے،کوئی چھکا نہ لگاسکے۔

ملتان سلطانز کو آخری 3 اوورز میں 37 رنزکی ضرورت تھی۔ٹیم ڈیوڈ کے 7 بالز پر 13 کرکے جانے کے بعد کنگز نے واپسی کرلی،ملتان اب 14بالز پر 34 رنزکی دوری پرچلا گیا تھا۔12 بالز پر 29 کے ہدف کو ملتان نے چیلنج کے طور پر قبول کرلیا۔خوشدل شاہ نے کرس جارڈن کی طبعیت صاف کردی،وسیم اکرم او ر بابر اعظم کی مایوسی اور غصہ دیکھنے والا تھا۔جارڈن 20 رنز دے گئے۔آخری اوور میں 9 رنز باقی تھے۔کوشدل شاہ نے 3 بالز قبل 7 وکٹ کی فتح دلوادی،خوشدل 21 پر ناقابل شسکت گئے۔

شان مسعود اور محمد رضوان کی ان فارم اوپننگ جوڑی نے کراچی کنگز کے خلاف 100 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے کامیابی دلا کر اپنی ٹیم کو ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کےوننگ ٹریک پر چڑھا دیا ہے۔

کپتان محمد رضوان نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سنچری اسکور کی۔دفاعی چیمپئن کی یہ ایونٹ میں ساتویں کامیابی ہے۔آٹھ گروپ میچز کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔

فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف انیسویں اوور کی تیسری گیند پر محض تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے آٹھ چوکوں کی بدولت 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے چھ چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 29 رنز درکار تھے کہ خوشدل شاہ نے کرس جارڈن کو تین گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر میچ میں دفاعی چیمپئن کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔خوشدل شاہ نے 9 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 21 رنز بنائے۔رائیلی روسو 5 گیندوں پر 14 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میر حمزہ نے دو اور کرس جارڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔ جو کلارک اور شرجیل خان بالترتیب 40 اور 36 رنز بناکرنمایاں رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی۔ اختتامی اوورز میں عماد وسیم نے 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

محمد نبی اور روحیل نذیر نے 21،21 رنز اسکور کیے۔ شاہنواز دھانی نے دو جبکہ خوشدل شاہ، بلیسنگ مزاربانی، عمران طاہر اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *