| | | | | | |

بگ بیش،حارث رئوف کی پہلے میچ میں انٹری کیسی رہی

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی بائولرحارث رئوف کی بگ بیش لیگ کے پہلے میچ میں جاندار انٹری،ٹیم کے ہوم گرائونڈ میں وکٹیں اڑاکر فینز کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔اس کارکردگی کا فائدہ ٹیم کو نہیں ہوا۔50 رنزکی شکست گلے پڑی ہے۔

میلبورن میں میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرز کا میچ جاری ہے۔پرتھ سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹ پر 180 اسکور بنائے۔کورٹز پیٹرسن نے 54 کی اننگ کھیلی۔سٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رئوف نے 40 رنزدے کر 2 وکٹیں لیں،ان کے ساتھ قیس احمد نے بھی اچھی گیند بازی کی اور 26 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔اس طرح حارث تھوڑے مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔

جواب میں سٹارز کی ٹیم صرف 130 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی ۔اننگ کی 7 بالیں ابھی باقی تھیں۔حارث رئوف صفر پر ناقابل شکست گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *