میلبورن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شعیب اختر کا آپریشن ہوگیا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس دونوں گھٹوں کے کامیاب آپریشن کے بعد حساس روم میں داخل ہیں۔میلبورن میں گزشتہ روز ان کا آپریشن ہوا ہے۔اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں،ان میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ کتنی تکلیف میں ہونگے۔
ایک روز قبل ماضی کے اسپیڈ اسٹار پیسر نے کہا تھا کہ 8 گھنٹے کا آپریشن ہوگا،آج انہوں نے بتایا ہے کہ یہ آپریشن 5 سے 6 گھنٹے جاری رہا۔دونوں گھٹنے سرجری کی لپیٹ میں آئے۔ساتھ میں انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی میں تکلیف میں ہوں۔یہ صرفاس لئے ہوا ہے کہ میں نے پاکستان کے لئے تیز ترین بائولنگ کی ہے۔
شعیب اختر کا 8 گھنٹے کا طویل آپریشن جاری
راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ جب تیز بائولنگ کرنی ہوتی ہے تو اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں،لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب میں فٹ ہوں اور مکمل صحت یاب ہوجائوں گا۔انہوں نے نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ آخری آپریشن ہوگا۔
انہوں نے مداحون کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔ساتھ میں شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان کے لئے یہ کیا،اس سے بھی زیادہ ہوتا میں کرگزرتا۔شعیب اختر چند روز ہسپتال رہیں گے۔