منیٰ،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ایکسپریس بھی کمال ہیں۔دوران حج بھی 100 میل فی گھنٹہ نہیں بھولے اور حج کے رکن کیشعیب اختر 100 میل فی گھنٹہ رفتار سے شیطان پر بھی حملہ آور۔ ادائیگی کے دوران بھی انہوں نے 100 میل فی رفتار کا ریکارڈ بنادیا ہے۔
سابق پاکستانی پیسر حج پر ہیں۔انہوں نے فریضہ حج کی ادائیگی اور قربانی کے بعد اپنے دیگر رکن کی ادائیگی کی ہے،اسی سلسلہ میں ایک رکن شیطان کو کنکریاں مارنے کا بھی ہے۔
شعیب اختر نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے اور ویڈیو لگائی ہے،جس میں وہ پوری قوت سے بازو گھماتے کنکریاں ماررہے ہیں۔
شعیب اختر مسلم امہ کے لیڈر،شاہی مہمان،خطاب بھی شیڈول
ساتھ میں انہوں نے کہا ہے کہ اسے چھوڑنا نہیں ہے،چہرے پر غصہ بھی نمایاں تھا۔
شعیب اختر لکھتے ہیں کہ آپ سب دوستوں کے لئے یہ ہے کہ میں نے رفتار کی پیمائش نہیں کی ہے لیکن غصہ 100 میل فی گھنٹہ ضرور تھا۔
یاد رہے کہ دنیائے کرکٹ میں شعیب اختر کو 100 میل سے زائد رفتا سے آفیشل بال کروانے کا اعزاز حاصل ہے جو اور کسی کے پاس نہیں ہے۔