| | | | |

شعیب اختر نے تیار ہونے کا اعلان کردیا،قیاس آرائیاں کیسی

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

شعیب اختر نے تیار ہونے کا اعلان کردیا،قیاس آرائیاں کیسی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کیا تیاری کررہے ہیں،انہوں نے سب کو پریشانی اور مخمصے میں ڈال دیا ہے،ایسے وقت میں کہ جب ملک میں بے یقینی کے سائے گہرے ہیں۔پی سی بی اندھیرے میں ہے،اس کے چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل غیر واضح ہے۔ایسے وقت میں جب بھی کوئی بڑا نام سرپرائز انداز میں سامنے آئے گا تو حیرت بھی ہوگی اور تجسس بھی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد رمیز راجہ کا مستقبل اب کیا

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب راولپنڈی ایکسپریس نے تیار ہوکر اپنی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ

بہت دنوں کے بعد تیار ہونے کا موقع ملا،سوچا ،آپ لوگوں کو دکھادوں۔بریکٹ میں لکھا ہے کہ جی یہ میرا تیار ہے اور تیار کو انہوں نے انورٹڈ قوموں میں لکھا ہے۔

لوگ اب ان کے ٹی وی شو کے اندازے لگارہے ہیں۔پاکستان میں بدلتے حالات کے اندر ویسے کچھ بھی سوچاجاسکتا ہے۔قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی تقرری عمران خان نے کی تھی،وہ اب وزیر اعظم نہیں رہے۔شہباز شریف ان کی جگہ لے چکے ہیں،ایسے میں پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی کی افواہیں اب کافی پرانی ہوچکی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *