| | | |

شعیب اختر کی زندگی کی تکلیف دہ خبر،والدہ انتقال کرگئیں

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

شعیب اختر کی زندگی کی تکلیف دہ خبر،والدہ انتقال کرگئیں۔شعیب اختر والدہ کے حوالہ سے ہمیشہ جذباتی ہواکرتے تھے۔راولپنڈی ایکسپریس  رک گئی،شعیب اختر رنجیدہ ہوگئے۔پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔یہ افسوسناک خبر خود شعیب اختر نے ٹویٹ کرکے دی ۔دائیں ہاتھ کے پیسر نے لکھا ہے کہ

محمد حفیظ سمیت 8 لیجنڈری کرکٹرز ایک ساتھ،2 باکسنگ ڈے ٹیسٹ،سابق کپتان چل بسے

میری والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں۔انا للہ وانالیہ راجعون،نماز عصر ایچ 8 میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے ٹویٹ کیا تھا کہ شعیب اختر کی والدہ کی طبعیت شدید ناساز ہے،آپ لوگوں سے دعائوں کی درخواست ہے۔اس ٹویٹ کے قریب 2 گھنٹوں بعد شعیب اختر نے والدہ کی وفات کی افسوسناک خبر شیئر کی ہے۔

سب سے پہلے سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک نے جوابی ٹویٹ کیا ہے اور ہمدردی وتعزیت کی ،لکھا ہے کہ ہم سب مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔اللہ پاک مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے،آپ کو صبر عطا فرمائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *