| | | | | | | | | | | |

محمد حفیظ سمیت 8 لیجنڈری کرکٹرز ایک ساتھ،2 باکسنگ ڈے ٹیسٹ،سابق کپتان چل بسے

لندن،کرک اگین رپورٹ

File Photo

انگلینڈ کے سابق کرکٹر رائے النگورتھ 89 برس کی عمر میں چل بسے۔وہ سابق ایشز ونر کپتان بھی تھے،ہیڈ کوچ بھی رہے اور چیف سلیکٹر بی۔آف اسپنر آل رائونڈر نے اپنی زندگی کے 32 سال کرکٹ کیریئر میں گزارے۔1951 میں 191 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا۔1383 میں آخری میچ کھیلا تھا۔انگلینڈ کے لئے 1958 سے 1973 کے دوران 61 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی۔1836 اسکور بنانے کے ساتھ 122 وکٹیں بھی لیں۔

میلبورن میں ایشز کے تیسرے ٹیسٹ کی صف بندی ہوگئی ہے۔انگلش ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔آسٹریلیا میں ایک ڈیبیو ہوگا،2 تبدیلیاں ہیں۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ اتوار کی صبح ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔جوئے روٹ کے کیریئر کے لئے یہ میچ نہایت اہم ہے۔محمد یوسف کے ریکارڈ کو توڑنے کے ساتھ ایشز بچانے کا بڑا چیلنج سامنے ہے۔آسٹریلیا بولینڈ کو ڈیبیو  دے گا۔

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر شکست دے دی

سنچورین میں بھارت اور جنوبی افریقا کاپہلا ٹیسٹ میچ بھی اتوار کی دوپہر شروع ہوگا۔ویرات کوہلی الیون کے لئے  یہ سیریز کئی اعتبار سے اہم ہے۔بھارتی ٹیم سنچورین میں کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

پاکستانی پیسر محمد عامر کی ٹی 20 وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہوئے کئی روز بیت گئے،پیسر کو اس کا جشن مناناآج یاد آیا ہے۔سوشل میڈیا پر انی تصیویر لگا کر انہوں نے الحمد للہ لکھا ہے۔

بھارت کے خلاف انڈر 19 ٹیم کی فتح کی خوشی سرحد پار بھی محسوس کی گئی ہے۔امریکا میں مقیم پاکستانی کرکٹرز نے ٹویٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا ہے۔قومی کرکٹرز نے بھی یوتھ ٹیم کو مبارکباد بھیجی ہے۔پاکستان نے بھارت کو سخت مقابلہ کے بعد 2 رنز سے شکست دی۔

ایم سی جی میں بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ،پاکستانیوں کے لئے میچ اہمیت اختیار کرگیا

بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کی اب ایک روزہ کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔رپورٹ کے مطابق انہیں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شیڈول ایک روزہ سیریز میں بھی شامل کیا جارہا ہے۔

سنچورین میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ، بھارت کا جنوبی افریقا میں بدترین ریکارڈ،نئی تفصیل ساتھ

ادھر عمان میں لیجنڈری کرکٹرز کی اگلے ماہ آمد ہورہی ہے۔شعیب اختر،مرلی دھرن اور شاہد آفریدی سمیت کئی بڑے نام عثمان کی سلطنت میں داخل ہونے والے ہیں۔پاکستان سے 8 پلیئرز ہونگے،ان میں شعیب اختر،شاہد آفریدی،اظہر محمود،مصباح الحق،محمد یوسف،یونس خان،عمر گل  اور محمد حفیظ شامل ہیں۔سری لنکا اور افغانستان کے کھلاڑی بی ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *