نئی دہلی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ
شین وارن کے متعلق متنازعہ ترین بیان پر گاواسکر کا یوٹرن،معافی مانگ لی۔ْبھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے شین وارن سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی ہے،انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں شین وارن سے متعلق کہی گئی اپنی باتوں کو واپس لیا اور کہا ہے کہ واقعی یہ مناسب وقت نہیں تھا کہ میں ایسی بات کرتا۔
شین وارن کی لاش کو لے جانے والی ایمبولینس میں جرمن خاتون کی ڈرامائی انٹری،ی،تھائی پولیس کی دوڑیں
سابق لیجنڈری کرکٹر کہتے ہیں کہ مجھ سے ٹی وی شو میں سوال کیا گیا تھا کہ میں شین وارن کو دیگر اسپنرز سے بڑا سمجھتا ہوں یا نہیں،حقیقت میں شین وارن کی تازہ ترین موت کے وقت ایسا سوال بھی نہیں بنتا تھا،اس کا مناسب وقت بھی یہ نہ تھا۔پھر میں نے جو جواب دیا،وہ بھی موقع کی مناسبت سے غلط تھا۔
گاواسکر نے کہا تھا کہ شین وارن مرلی دھرن اور انڈین اسپنرز سے زیادہ گریٹ نہیں تھے،اس کے لئے انہوں نے وارن کی ملک میں اور ملک سے باہر،پھر ایشیا میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی نمبرنگ کوبنیاد بناکر مرلی دھرن کو بہتر اسپنر کہاتھا۔
نتیجہ میں ان پر آسٹریلیا سمیت دنیا بھرسے کڑی تنقید ہوئی۔گاواسکر نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ساتھ میں کہا ہے کہ شین وارن اور روڈنی مارش اپنے وقت کے بہترین اسپنر اور اچھے وکٹ کیپر تھے۔نمبر ون پلیئرز تھے،ہم 24 گھنٹوں میں 2 ممتاز کھلاڑیوں سے محروم ہوگئے۔