کراچی،کرک اگین رپورٹ
صدر پاکستان عارف علوی نے شاندار اننگز کھیلنے پر پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریف کی ہے ۔
سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے طنزیہ انداز میں پی سی بی کو سنادی،۔سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ایک اسپیشل کوشش پی سی بی کی تھی کہ میچ ڈرا ہو۔
انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار کوشش اور محنت سے میچ بچ گیا،ورنہ شکست پکی تھی۔حفیظ۔لکھتے ہیں کہ پی سی بی کو ایسی پچز سے گریز کرنا ہوگا جو 2 میچزڈرا کرجائیں۔ٹیسٹ کرکٹ نام ہی آخری بال تک سنسنی خیزی اور خوبصورتی کا ہے۔
بھارت کے سابق کھلاڑی وسیم جعفر کہتے ہیں کہ کچھ اننگز جیت کو واضح کرتی ہیں اور کچھ اننگز کریکٹر بناتی ہیں۔أج کا پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کریکٹر والا تھا۔دونوں ٹیموں کو اچھا کھیلنے پر مبارکباد۔
معروف بھارتی کمٹیٹر ہاشا بھوگلے کہتے ہیں کہ رضوان،بابر اور شاہین تمام فارمیٹ کے پلیئرز ہیں۔تینوں پاکستانی ٹیم کے بنیادی ستون ہیں۔اس ہر ٹیم کھڑی ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ
آج کی دنیا کا ورلڈ کلاس ،ماسٹر سڑوک پلیئر ایک ہی ہے۔اس کا نام بابر اعظم ہے۔دنیا پر واضح ہوگیا۔تمام فارمیٹ کا پلیئر۔
سری لنکا کے ٹاپ پلیئر ڈیموتھ کرونا رتنے نے کہا ہے کہ
سادہ سا جملہ۔نہایت شاندار ،بابر اعظم۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم اور محمد رضوان کے کھیل کی تعریف کی ہے۔
سر ویوین رچرڈز لکھتے ہیں کہ کیا آج کی کرکٹ دیکھی۔دنیا نے 2 ورلڈ کلاس بیٹرز کو پرفارم کرتے دیکھا ہے۔