سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ
عباس کی میچ میں 9 وکٹیں،عامر کی ٹیم ناکام،اظہر علی بحال۔
انگلش کائونٹی میں محمد عباس کی میچ وننگ پرفارمنس،اپنی ٹیم کو جتوادیا۔
ساتھ میں فرسٹ کلاس میچ کی ایک مکمل اننگ جتنی 9 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔محمد عامر کی 6 وکٹوں کی کارکردگی کو دھندلا دیا ۔نتیجہ میں ان کی سائیڈ ہارگئی۔
سائوتھمپٹن میں میچ کے آخری روز
گلوسٹر شائر 368 اسکور کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 280رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔محمد عامر نے18 رنز کی اننگ کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی آئوٹ ہوگئے۔اس طرح یہ میچ ہمپشائر نے 87 رنز سے جیت لیا۔
محمد عباس نے پہلی اننگ میں 45 رنز دے کر 6 اور دوسری میں 62رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔اسطرح میچ میں انہوں نے 107رنز کے ساتھ 9 وکٹیں اپنے نام کیں ۔انہوں نے 43 اوورز کئے۔
ناکام ٹیم کے لئے کھیلنے والے 30 سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹر نے دونوں اننگز میں 3،3اور میچ میں 6 وکٹیں لیں۔
ایک اور میچ میں واروکشائر کے لئے کھیلنے والے اظہر علی خوش قسمت بھی رہے اور بدقسمت بھی۔خوش قسمتی یوں ہوئی کہ مسلسل فلاپ جانے والے پاکستانی بیٹر اپنی فارم بحال کرگئے۔224بالیں کھیل کر اپنی ٹیم کی یقینی شکست ایک وقت تک ٹال گئے تھے۔بد قسمتی کے مدار میں یوں پھنسے کہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 92 پر آؤٹ ہوگئے۔