سڈنی،کرک اگین رپورٹ
File Photo
عثمان خواجہ کا سنچری کے ساتھ آسٹریلین سلیکٹرز کو کرارا تھپڑ،سڈنی کے تماشائیوں کا سلیوٹ۔عثمان خواجہ کا آسٹریلین سلیکٹرز کو پھر کرارا جواب،ایشزسیریز کے چوتھے میچ میں ملنے والے پہلے ہی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے انگلینڈ کے خلاف سنچری کی شکل میں بڑی اننگ جڑدی۔سٹیون سمتھ ان سے اوپر جاسکے نہ ہی لبوشین۔ڈیوڈ وارنر راہ میں آئے اور نہ ہی مارکوس ہیرس۔اسی طرح انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ مشکل بنے اور ہی جمی اینڈرسن۔
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روزلیفٹ ہینڈ بیٹر نے شاندار بیٹنگ کرکے آسٹریلین عوام کے بھی دل جیت لئے ہیں۔پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم 126 تک 3 وکٹ لے کر حاوی تھی،اسے جمعرات کو صبح بیک فٹ پر دھکیلنے میں خواجہ کے ساتھ سمتھ کا بھی حصہ رہا،جب 232 تک سمتھ بھی ان کے ساتھ جڑے رہے۔سابق آسٹریلین کپتان سمتھ اس مجموعہ پر 67 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے،انہیں سٹورٹ براڈ نے بٹلر کے ہاتھ کیچ کروایا۔اس کے بعد کیمرون گرین 5 اور ایلکس کیری 13 کرکے رخصت ہوئے۔عثمان خواجہ ڈٹے رہے۔
پاکستانی نژاد بیٹر نے سنچری کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔کسی بھی شاٹ پچ بال کو وہ چھوڑنے پر تیار نہیں تھے۔وکٹ کے چاروں طرف اسٹرکس لگائے۔
آسٹریلیا نے اس دوران اپنے 300 اسکور بھی مکمل کرلئے۔انگلش ٹیم کی پریشانی دیدنی تھی،خواجہ کے کھڑے ہونے،پوزیشن اچھی ہونے کے باعث پیٹ کمنز بھی چوکے مار رہے تھے۔آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 321اسکور بنالئے تھے۔
ہوم سیزن میں خواجہ زبردست فارم دے کر سلیکٹ ہوئے تھے لیکن ٹیم منیجمنٹ نے ان پر ٹریوس ہیڈ کو ترجیح دی۔یہ تو اب وہ کووڈ کا شکار ہوئے تو خواجہ کو مجبوری میں ڈالا گیا،انہوں نے سیدھا اور کرارا تھپڑ رسید کردیا۔ عثمان خواجہ 102 پر کھیل رہے تھے،چائے کا وقفہ ہوگیا تھا۔