سڈنی،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
یہ بھی ہونا تھا۔انگلینڈ جکے لئے عثمان خواجہ درد سر بن گئے،انہوں نے ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کی شکست کی بنیاد رکھ دی ہے،اب کوئی خوش قسمتی ہی بچاپائے گی۔ڈرا میچ بھی کسی انہونی سے کم نہیں ہوگا۔مسلسل دوسری ٹیسٹ سنچری نے انگلینڈ کی ساری امیدوں پر پانی پھیر ڈالا ہے۔
عثمان خواجہ کے ذریعہ نقب لگانے کا فیصلہ،آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لئے شامل کرلیا
پاکستانی نژاد بیٹر نے ایک ہی ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں مسلسل دوسری سنچری بناکر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا،ساتھ میں اپنے سلیکٹرز کو بھی وہ پڑھایا جو اس سے پہلے کبھی پڑھا نہ پائے تھے۔
سڈنی میں ہفتہ کو کھیل کے چوتھے روز انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 294 پر آئوٹ ہوئی،رواں سیریز کی 8 ویں اننگ تھی،ٹیم ایک بار بھی 300 کا ہندسہ نہ چھوسکی۔جونہ بیئرسٹو 113 اسکور بناسکے۔سکاٹ بولینڈ نے 36 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا نے 122 رنز کی اہم سبقت لی۔
اس کے بعد میزبان ٹیم نے دوسری اننگ شروع کی تو اسے مشکلات کا سامنا تھا۔86 کے اسکور پر ٹاپ 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔مارکوس ہیرس 27،ڈیوڈ وارنر3،مارکوس لبوشین 29 اورسٹیون سمتھ 23 ہی کرسکے۔اس کے بعد عثمان خواجہ اور کیمرون گرین نے 5 ویں وکٹ پر 178 اسکور کا اضافہ کیا۔264 کے اسکور پر گرین 74 اسکور کرسکے۔ایلکس کیری صفر پر گئے۔اس دوران عثمان خواجہ نےکیریئر کی 10 ویں،میچ کی دوسری سنچری مکمل کی،وہ 138 بالز پر 103 پر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر265 اسکور بناکر اننگ ڈکلیئر کی۔سڈنی کے مقام پر خواجہ دونوں اننگز میں سنچریز کرنے والے تیسرے بیٹر بنے۔اس کے علاوہ بھی متعدد اعزازات ملے۔جیک لیچ نے 84 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
انگلینڈ کو جیت کے لئے 388 اسکور کا ہدف ملا،اس نے کھیل کے خاتمہ پر بناکسی نقصان کے 30 اسکور بنالئے ہیں،اس طرح اسے جیت کے لئےمزید 358 اسکور بنانے ہیں۔