لاہور،کرک اگین رپورٹ
File Photo,mykhel
عمران خان میرے رول ماڈل،بابر اعظم کا کشیدہ حالات میں اہم بیان۔عمران خان کے بارے میں اہم حالات میں بابر اعظم کا ناقابل یقین بیان۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں قومی کپتان بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔تحریک انصاف 25 مئی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے جارہی ہے۔سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان اس کے سربراہ ہیں۔حکومت اس وقت کریک ڈائون کررہی ہے۔گرفتاریاں جاری ہیں۔حالات خراب ہیں۔ملک کے متعدد شہر بند ہیں۔اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہیں۔
پہلا ویمنز ٹی 20،پاکستان نے لنکا ڈھادی
ایسے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے 24 مئی کو اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان بطور کرکٹ کپتان میرے آئیڈیل ہیں۔وہ میرے رول ماڈل ہیں۔عمران خان نے اپنےدور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بنائی ہے۔میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی بنانا چاہتا ہوں۔میں اپنے گھر جانے سے پہلے قومی ٹیم کو 4 سے 5 ایسے کھلاڑی دینا چاہتا ہوں جو اگلے کئی سال سب کے لئے رول ماڈل بنیں۔میرا خواب ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ایسا بنادوں جو کہ ایک عرصہ تک راج کرے،یاد رکھی جائے۔
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے 3 ملکی کپ کی تصدیق بھی کردی،کہا ہے کہ یہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے مفید ہوگی۔بابر اعظم نے یہ انٹرویو پاکستان کو نجی چینلکو دیا ہے۔
ادھر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ سیریز ملتوی ہوگئی ہے۔رسمی اعلان سا باقی ہے۔ایک کنڈیشن کی وجہ سے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے کہ شاید اگلے 48 گھنٹوں میں بریک تھرو ہوجائے۔