سیالکوٹ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
عمران خان کو مارنے کی سازش،غداروں کی نقاب کشائی کی ویڈیو تیار۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی سازش تیار کرلی گئی ہے،ملک اور ملک سے باہر اس پر بند کمروں میں بیٹھ کر بات کی گئی ہے،میرے علم میں سب کچھ آگیا ہے،میں نے نے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لئے کفن باندھ لیا ہے۔اس کے بعد کی تیاری بھی کرلی ہے۔میں نے ایک ویڈیو تیار کروالی ہے،جس میں اس ملک اور حکومت کے خلاف سازش کرنے والے ایک ایک فرد کا نام بتادیا ہے،مکمل تفصیلات بتائی ہیں،خفیہ مقام پر رکھوادی ہے،تاکہ میرے بعد یہ کیس بھی ہمیشہ کی طرح دفن نہ کردیا جائے۔خان لیاقت علی خان سے لے کر بے نظیر بھٹو تک کے معاملات میں طاقتور کو کبھی سزا نہیں دی جاسکی۔میں چاہتا ہوں کہ اس بار ایسا نہ ہو۔سب بے نقاب ہوں۔قوم ایسے لوگوں کا چہرہ دیکھے اور عدالتی انصاف کو بھی دیکھے۔
کپتان کے آنے سے قبل سیالکوٹ ہائی لائٹ،جلسہ کا متبادل مقام فائنل
سیالکوٹ کے جم غفیر والے جلسہ میں ایک پرجوش خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہاں ساش ہورہی ہے،آگے کے لئے بھی تیاری ہے۔میں پوری تیاری کررہا ہوں۔عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کے دوسرے آفیسر کو بھی ہاٹ اٹیک ہوگیا ہے۔ ہماری عدلیہ کہاں ہے۔رات کے 12 بجے میرے خلاف عدالتیں کھولنے والے اب کہاں ہیں،سوال پوچھتا ہوں کہ اس ملک کے اداروں کی حفاظت کون کرے گا۔عاجزی سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کے سامنے اربوؓ کی کرپشن والے وزیر اعظم بنے ہیں،کیا کسی ملک میں ایسا ہوتا ہے،یہ سبق دے رہے ہیں کہ بڑا ڈاکا مارنے کا سبق دے رہے ہیں،پھر پاکستان کی جیلیں کھول دیں،غریب چوروں کی ایک مقصود چپڑاسی سے کم ہے۔
عمران خان نے نہایت جلال کے انداز میں خطاب کیا،سیالکوٹ میں آج صبح کے واقعہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا،طاقتور حلقوں کو بین السطور میں اتنا کچھ کہا ہے کہ عام پاکستانی سب سمجھ گیا ہے۔
سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے تحریکوں کا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد میں جلد ہی لانگ مارچ کی کال دوں گا،سب لوگ تیاری کریں۔پٹرول بھی شاٹ کیا جائے گا۔ٹرانسپورٹ بھی روکی جائے گی۔سرکاری وسائل رکاوٹ بنیں گے لیکن کسی بات سے نہیں گھبرانا ہے۔