کرک اگین رپورٹ
غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے قصیدے پڑھنے شروع کردیئے ہیں۔
کراچی کنگز کے لئے کھیلنے والے جوئے کلارک نے کہا ہے کہ ہم فائنل 4 میں نہیں جاسکے،اس کا فسوس ہے لیکن پی ایس ایل اور کراچی کنگز کے ماحول نے بہت متاثر کیا ہے،آئندہ بھی لیگ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کروں گا۔
ادھر لاہور قلندرز کے لئے کھیلنے والے ڈیوڈ ویزا تولاہوری فینز کے مداح بن گئے ہیں۔
کہتے ہیں کہ ابھی پلے آف باقی ہے۔اس سے قبل کے میچز میں فل ہائوس اور سپورٹ نے جو مزا دیا اس کی مثال ہی نہیں ملتی ہے۔میں اس لیگ کا حصہ اور قلندرز فیملی کا ممبر بننے پر خوش ہوں۔
لاہور قلندرز کے راشد خان نے باالواسطہ جیمز فالکنر کو سنادیں۔معاوضے کا بہانہ بنانے والے فالکنر کے لئے ہی تو یہ ذو معنی جواب بنتا ہے کہ قلندرز ٹیم اگر مجھے تھرڈ کلاس کیٹگری میں بھی ڈالدے تو بھی میں اسی ٹیم کے لئے کھیلنا فخر محسوس کروں گا۔
اسی فرنچائز کے آسٹریلیا کے کرکٹر بین ڈنک کہتے ہیں کہ پاکستانی فینز سے ملنے والا پیار زندگی کے بہترین لمحات ہیں۔
کویٹہ گلیڈی ایٹزر کے لئے کھیلنے والے انگلینڈ کے ٹاپ پرفارمر جیسن رائے نے ٹیم کویٹہ اور پی ایس ایل 7 منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ