بنگلور،کرک اگین رپورٹ
آج ٹی 20 سیریز چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔جنوبی افریقا کے پاس اچھا موقع ہے بھارت میں تاریخ رقم کرے،ورلڈ ٹی 20 کے سال سیریز جیت کر اپنے آپ کو ٹاپ ٹیموں میں لائے۔یہ اس لئے بھی اہم ہے بھارتی ٹیم کے کے بنیادی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ میں ہیں۔وہاں کے دورے کے باعث بھارت کے آدھے سے زیادہ کھلاڑی ایسے ہیں ،انہیں ہرایا جاسکتا ہے۔
پروٹیز ٹیم کا اس سیریز کا خلاصہ یہ ہے انہوں نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ٹی20 کا ہدف 211 اسکور عبور کرکے ریکارڈ بنایا۔پھر اس کے لئے ذلت کا لمحہ تب تھا،جب ٹیم قلیل اسکور 87 پر ڈھیر ہوئی۔بھارت نے 82 رنزکی بڑی فتح کو بھی گلے لگایا۔ابتدائی 2 میچز جیت کر اگلے دونوں میچز میں شکست سے مہمان ٹیم بیک فٹ پر چلی گئی۔پھر بھی جہاں آج فیصلہ کن میچ ہے،اس مقام سے جنوبی افریقا کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔2019 میں بنگلور میں بھارت 135 اسکور کرسکا تھا۔جنوبی افریقا نے کوئٹن ڈی کاک کی اننگ کی بدولت کامیابی اپنے نام کی تھی۔
پروٹیز کوبھی مسلسل دوسری شکست،بھارت نے سیریز برابر کردی
آج بنگلور میں بارش کی پیش گوئی ہے۔وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہونے کے باوجود یہاں پہلی اننگ کا اوسط اسکور 155 نکل رہا ہے،اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بائولرز غالب ہونگے۔
اب تک دونوں مملاک میں جو 19 میچزکھیلے ہیں،ان میں بھارت کا غلبہ ہے۔پروٹیز 8 میں کامیاب ہوسکے۔11 میں بھارت کامیاب ہوا۔
کمال بات یہ ہے کہ بھارت اپنے ملک میں جنوبی افریقا سے باہمی ٹی20 سیریز کبھی جیتا نہیں ہے۔دونوں ممالک میں یہ تیسری سیریز چل رہی ہے۔ایک ڈرا رہی،ایک میں جنوبی افریقا کامیاب ہوا۔2015 میں 2 میچزکی پہلی سیریز پروٹیز لے اڑے۔2019 کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔یوں مہمان ٹیم کے لئے اپنے سابقہ ریکارڈ کا دفاع بھی ایک چیلنج ہوگا۔
بھارت میں بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کا ریکارڈ میچزمیں بھی بہتر ہے۔8 میں سے 5 فتوحات واضح برتری کی علامت ہیں۔بلیو شرٹس صرف 3 میچجیت پائے۔
بھارت اور جنوبی افریقا کا آج فیصلہ کن میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔