کرک اگین رپورٹ
فینز کو لوٹنے کا انگلینڈ منصوبہ سٹورٹ براڈ کے نشانہ پر،فیصلہ تبدیل۔کرکٹ سے فینز کو لوٹنے کا منصوبہ ناکام ،کرکٹر کی بھی کڑی تنقید۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور اس کے زیر انتظام یہ فیصلہ کرنے والی کائونٹی اپنا فیصلہ واپس لینے پر غور کررہی ہے۔
کرک اگین نے کل بھی رپورٹ کیا تھا کہ 2 جون سے لارڈز میں شروع ہونے والے انگلینڈ،نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے لئے لارڈز میں 20 ہزار کے قریب ٹکٹیں فروخت نہیں ہوئی ہیں۔
بسمعہ معروف کی بیٹی کو پروانہ جاری،کپتان کے نئے تاثرات
آج تازہ ترین خبر یہ ہے کہ انگلش پیسر سٹورٹ براڈ نے بھی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا،کہا ہے کہ ای سی بی کرکٹ فینز کوٹیسٹ کرکٹ سے دور کیوں کررہی ہے،اس لئے کہ طویل فارمیٹ کا کھیل پہلے ہی توجہ کا طلبگار ہے۔انہوں نے فوری طور پر قیمتیں کم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
اس کے نتیجہ میں ای سی بی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کی ٹکٹیں کم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔حیران کن طور پر لارڈز ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ نے 136 بعض مقامات پر 180 پائونڈز ٹکٹ قیمت رکھی ہے۔