| | | |

قومی ویمنز ٹیم کا پھر سری لنکا کا شکار،ون ڈے میں جیت

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

قومی ویمنز ٹیم کا پھر سری لنکا کا شکار،ون ڈے میں جیت۔

سری لنکا ویمنز ٹیم کی پاکستان میں ناکامی کا سلسلہ جاری ہے،ٹی 20 فارمیٹ میں کلین سویپ کے بعد پاکستانی ویمنز ٹیم نے پہلا ایک روزہ میچ بھی جیت لیا ہے۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اس نے مہمان ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دی۔170 رنزکا ہدف 2 وکٹ پر 42 ویں اوور میں مکمل ہوگیا۔

کپتان بسمعہ معروف نے62 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،ان سے قبل سدرہ امین 76 رنزکی شاندار اننگ کھیل گئیں۔

آئی لینڈرز ویمنز 48 ویں اوور میں 169 پر آئوٹ ہوگئی تھیں۔کویشا دلہاری نے 49 کی اننگ سجائی۔قومی ویمنز کی غلام فاطمہ نے کیا کلاس بالز کیں۔10 اوورز میں صرف 21 رنز دیئے اور4 وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *