| | | | | | | |

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی واپسی ورلڈ کپ سے بھی مشکل،نمیبیا روانگی،عمان اگلی منزل،پھر کہیں پاکستان

لاہور،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا زمبابوے سے پاکستن واپس آنا بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے وہاں تھی کہ گزشتہ روز ایونٹ ہی منسوخ ہوگیا۔آئی سی سی اعلامیہ کےمطابق ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے لئے تو کوالیفائی کرگئی ہے لیکن اپنے ملک اترنا میچز سے بھی مشکل ترین معاملہ ہوگیا ہے۔

ورلڈ کپ کوالیفائر،پہلا میچ آج ملتوی،پاکستانی مقابلہ جاری،چٹا گرام اور کان پور ٹیسٹ کی اپ ڈیٹ،وان مان گئے

پی سی بی کے مطابق قومی ویمنز ٹیم آج ہرارے سے نمیبیا کے لئے پرواز پکڑے گی،وہاں سے اسے عمان کی فلائٹ میں بٹھایا جائے گا۔عمان سے پاکستان لانے کے لئے پھر فلائٹ کا انتظام ہوگا۔یہ سب آئی سی سی کے زیر اہتمام ہورہا ہے۔

افریقی ممالک میں کوروناکی نئی لہر کے بعد سب کچھ درہم برہم ہوگیا ہے،اس لئے تمام غیر ملکی ٹیموں کو اسی طرح ہی ان کے ممالک میں بھیجا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *