| | | |

قومی کرکٹرز کی سلیکٹرز سے ملاقات ،رضوان غائب،کرک اگین نیوز کی تصدیق

قومی کرکٹرز کی سلیکٹرز سے ملاقات ،رضوان غائب،کرک اگین نیوز کی تصدیق

 

قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات۔

ملاقات میں کیمپ کے29 میں سے28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

محمد رضوان اتوار کی شب عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔

ملاقات میں سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔

کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔

ملاقات میں سلیکٹرز وہاب ریاض۔ محمد یوسف۔ عبدالرزق ۔ اسد شفیق اور بلال افضل کے علاوہ حسن چیمہ اور عثمان واہلہ شریک تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسی شب اسلام آباد میں یکجا ہوجائے گی۔

محمد رضوان آج آرمی چیف کی افطار تقریب میں شامل نہیں ہونگے،غیر ملک چلے گئے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان ٹیم اس سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *