| | | | | | |

قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن،نمیبیا کے پاس بڑا موقع

دبئی،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی اوول ٹو میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔کھلاڑی  رمیز کے خطاب کے بعد پر جوش ہیں۔پی سی بی نے ساتھ میں کل کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

گرم موسم کے باوجود قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشقیںقومی اسکواڈ کاٹریننگ سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔قومی کھلاڑی کل شام میں ٹریننگ کریں گے۔ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کل پری میچ پریس کانفرنس کریں گے۔پریس کانفرنس کے وینیو اور وقت سے متعلق آئی سی سی آگاہ کرے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 منزل،آئرلینڈ فیصلہ کن میچ میں اترگیا،پہلے بیٹنگ

پاکستانی ٹیم کل سے آئی سی سی پروٹوکول میں ہوگی،اس لئے کپتانوں کی پریس کانفرنسز بھی نہایت اہم ہیں،اس کا اعلان آئی سی سی خود کرے گی۔

ادھر شارجہ میں آئرش ٹیم ناک آئوٹ سٹیج میں نمیبیا کے خلاف مشکلات کا شکار ہے۔ناک آئوٹ میچ ہے،یہاں سے سپر 12 کا چیلنج درپیش ہےا،آئرش ٹیم 8 وکٹ پر 125 اسکور کرسکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *