کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے آغاز کی وسل بجنے کو ہے۔17 اکتوبر شروع ہونے کو ہے اور اس کے ساتھ ہی اوپر تلے میچز کے ساتھ تیز ترین کرکٹ شروع ہوجائے گی،ہٹرز کا دور ہوگا یا بائولرز کا راج۔یو اے ای کی پچز پر ملا جلا منظر سامنے آئے گا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے آغاز سے ایک روز قبل تک تمام ٹیموں کے کیمپس سے کئی دلچسپ خبریں ہیں۔مثال کے طور پر آئی پی ایل 2021 چیمپئن کپتان ایم ایس دھونی نے بھارتی کیمپ جوائن کرلیا ہے۔اس طرح وہ اب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے اوپر آگئے ہیں۔ایک تو آئی پی ایل کے تازہ چیمپئن ہیں،بھارت کے سابق فاتح کپتان ہیں۔ویرات کوہلی سے اوپر آکر بھارتی کیمپ میں داخل ہوگئے ہیں۔دھونی ورلڈ ٹی 20کپ میں بھارتی ٹیم کے بیٹنگ مینٹور کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
بگ بریکنگ نیوز،ڈیرن سیمی آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے لئے منتخب،دبئی روانہ
ادھر جوں جوں ورلڈ ٹی 20 کپ کے پاکستان کے خلاف میچ کا وقت قریب آرہا ہے،نیوزی لینڈ کیمپ کی پریشانی بڑھ رہی ہے۔اس کے کوچ نے ابھی سے اسپن ٹریک،اسپنرز،ان کو کھیلنے کی مشکلات کی باتیں شروع کردی ہیں۔یہ باتیں واضح کرتی ہیں کہ اسکوڈ کو اطمینان نہیں ہے،انہیں بے چینی ہے۔نیوزی لینڈ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر سے کرے گا۔
ویسٹ انڈیز کپتان کیون پولارڈ نے کرس گیل کی سپورٹ تو کردی ساتھ ہی انہیں بھی یاد کروادیا ہے کہ اب ایک وقت ایسا ہے کہ وہ کچھ کریں،اپنی اہمیت ثابت کریں۔اس کے لئے انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پرفارم کرنا ہوگا۔کرس گیل کو یہ سب اس لئے یاد کروایا گیا ہے کہ انہوں نے سابق ہم وطن پلیئرکرٹلی ایمبروز کو سخت جواب دے دیا تھا۔
پاکستانی کیمپ سے ایک غیر تصدیق شدہ خبر یہ ہے کہ شعیب ملک بھارت کے خلاف پہلے میچ میں نہیں کھلائے جائیں گے،ان کے حوالہ سے ٹیم منیجمنٹ کو ابھی تحفظات ہیں۔ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ کو ایک عام سا میچ قرار دیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ یہ میچ ہمارے لئے ایک اور میچ کی طرح ہے،ختم ہوگا تو اگلا میچ۔اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے،میچ سے باہر اس کی بڑی ڈیمانڈ ہوگی،اس کے اثرات ہم پر نہیں ہیں۔