لیڈز،کرک اگین رپورٹ
دورہ انگلینڈ بھیانک خواب ،کپتان کی چھٹی یقینی۔کیویز کے پر کترے گئے ،لارڈز سے لیڈز تک ٹکڑے بکھرگئے۔ناکامیوں اور نامرادی کی داستان رقم ہوگئی۔میزبان ٹیم کی نبض کا کنٹرول ہی تھا کہ تینوں میچز کی کہانی ایک جیسی رہی۔کیویز اچھا آغاز کرکے آخر میں رہ گئے۔لارڈز سے یہ کہانی شروع ہوئی۔لیڈز پر ایک طرح سے نوٹ تمام ہوا۔
ہیڈنگلے میں پیر کے روز میچ کا آخری روز تھا۔پہلے بارش نے مہمان کھلاڑیوں کو خوش کیا لیکن لنچ کے بعد مہمان باؤلرز بری طرح پٹ گئے۔انگلینڈ نے 296 رنز کا ہدف 3 ہی وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔اس طرح سیریز میں کلین سوئپ کیا۔آج مطلوبہ 113 رنز کا ہدف بنا کسی نقصان کے پورا کیا۔جونی بیئرسٹو 71 اور جوئے روٹ 86 پر ناقابل شکست رہے۔
اس سیریز میں 396 رنز بنانے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر جوئے روٹ مین آف دی سیریز رہے۔ان کے ساتھ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو بھی اس سیریز میں 538 رنز بنانے پر اسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس میچ میں 166 رنز کے عوض 10 وکٹ لینے والے جیک لیچ مین آف دی میچ قرار پائے۔